صوبائی وزیر شرجیل میمن کو ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا

شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں ملک سے باہر جانا پڑتا ہے، نام مستقل ای سی ایل سے نکالا جائے، وکیل


ویب ڈیسک October 14, 2022
صوبائی وزیر

سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو آمدن سے زائد اثاثہ جات بنانے سے متعلق درخواست میں ریلیف مل گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو عدالت عظمیٰ سے ایک اور درخواست میں ریلیف مل گیا، سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق الزام میں درخواست پر مستقل ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں شرجیل میمن کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔

عدالت نے شرجیل میمن کی دوسری درخواست میں بھی نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی اور صوبائی وزیر شرجیل میمن کا نام مسقتل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دے دیا۔

شرجیل میمن کے وکیل راج واحد ایڈوکیٹ نے مؤقف اپنایا تھا کہ عدالت نے ضمانت منظور کرتے وقت نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دیا، شرجیل میمن صوبائی وزیر ہیں، سرکاری امور کے سلسلے میں بار بار ملک سے باہر جانا پڑتا ہے لہذا شرجیل میمن کا نام مستقل ای سی ایل سے خارج کرنے کا حکم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں