حارث رؤف نے 50واں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا
ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں، فاسٹ بولر
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 50 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز کرلیا۔
قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف نے نیوزی لینڈ کے خلاف سہ فریقی سیریز کے فائنل کھیلتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کیا جبکہ میچ میں 4 اوورز کے دوران 22 رنز کے عوض 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
حارث رؤف نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی کے عدم موجودگی میں پاکستان بالنگ کی لائن اَپ کو مضبوط کیا۔
مزید پڑھیں: پاکستان نے سہ فریقی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دیدی
میچ کے آغاز سے قبل حارث رؤف کا کہنا تھا کہ یہ میرے اور میرے خاندان کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے، پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 100 فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔
واضح رہے کہ حارث کے نام مختصر ترین فارمیٹ میں 64 وکٹیں ہیں اور وہ ٹی20 میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست میں پانچویں نمبر پر ہیں۔