اعظم سواتی کی گرفتاری کیخلاف سینیٹ میں احتجاج پروڈکشن آرڈرز کا مطالبہ

اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں


ویب ڈیسک October 14, 2022
اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی ارکان نے سینیٹ اجلاس میں احتجاج کیا اور پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کی درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

ڈپٹی چئیرمین مرزا آفریدی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا تو اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں اور اعظم سواتی کو رہا کرو کی نعرے بازی کی۔

سینیٹر افنان اللہ نے کورم کی نشاندہی کردی تو کورم نامکمل ہونے پر اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی گرفتار، متنازع ٹوئٹس پر مقدمہ درج

بعدازاں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر شہزاد وسیم اور پی ٹی آئی سینیٹرز ڈپٹی چیئرمین کے چیمبر پہنچے اور اعظم سواتی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے درخواست سینیٹ سیکرٹریٹ میں جمع کرادی۔

سینیٹر اعجاز چوہدری نے بتایا کہ اعظم سواتی نے پیغام بھیجا ہے کہ جو ان کے ساتھ ہوا ہے بہتر ہے کہ ان کو گولی مار دی جائے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں