وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا۔


ویب ڈیسک October 14, 2022
اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی وزیر جاوید لطیف کی دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

ہائی کورٹ میں ن لیگی رہنما جاوید لطیف کے خلاف درج دہشت گردی کیس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

14 ستمبر کو عمران خان کیخلاف مذہب سے متعلق پریس کانفرنس کرنے پر میاں جاوید لطیف پر لاہور اور پشاور میں دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جاوید لطیف اور مریم اورنگزیب کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرنے پر سی سی پی او لاہور کا تبادلہ

وکیل نے کہا کہ دونوں صوبوں میں مخالف پارٹی کی حکومت ہے اس لیے حفاظتی ضمانت چاہ رہے ہیں اور ملک بھر میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی طلب کیں جائیں۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے دہشت گردی کے دو مقدمات میں وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کی دس دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض 27 اکتوبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی اور پولیس کو میاں جاوید لطیف کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ کو صوبوں سے مقدمات کی تفصیل منگوانے کا حکم بھی دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں