وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رانا ثنا کیخلاف کارروائی سے روک دیا


ویب ڈیسک October 14, 2022
لاہور ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو رانا ثنا کیخلاف کارروائی سے روک دیا

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔

ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔

عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا اور اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: اشتہاری قرار دینے کی درخواست مسترد، وزیرداخلہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم

ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روکتے ہوئے پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے ۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا اور پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں