کیا بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کیلئے پاکستان آنے کو تیار ہے

بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا


ویب ڈیسک October 14, 2022
بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری بار پاکستان کا دورہ کیا تھا (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈکپ سے قبل پاکستان اکتوبر اور نومبر میں ایشیاکپ کی میزبانی کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) ٹیم انڈیا کو پاکستان بھیجنے حوالے سے بحث کرے گا، البتہ حتمی فیصلہ حکومت کا ہوگا تاہم ایشیاکپ 2023 کی میزبانی پاکستان کے سپرد ہے۔

بھارتی ٹیم نے سال 2008 میں آخری مرتبہ ایشیاکپ کے لیے پاکستان کا دورہ کیا تھا، جس کے بعد سے ممبئی حملوں کا الزام لگا کر بھارت اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کرتا رہا ہے۔

یاد رہے کہ سال 2008 کے ایشیاکپ میں بھارت کو سری لنکا سے ہار کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: شاہین سے خود کو صرف بچانا نہیں بلکہ رنز بھی بنانا، گمبھیر کا بھارتی ٹیم کو مشورہ

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی کے حکام پاکستان میں شیڈول ایشیاکپ 2023 کے حوالے سے کوئی بات کرنے سے گریزاں ہیں تاہم ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر اور بھارتی بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ ہیں، جو اپنا موقف رکھ سکتے ہیں۔

بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح حکومت پاکستان کے دورے کی منظوری کا فیصلہ حکومت کا ہوگا تاہم سری لنکا کے متبادل کے طور پر رواں سال متحدہ عرب امارات متبادل ہوگا، جس سے یہ اشارہ ملتا ہے کہ بھارتی ٹیم ایشیاکپ 2023 کے لیے پاکستان کا دورہ کرنے سے گریز کرسکتی ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت کا ورلڈکپ اسکواڈ ''گیراج میں کھڑی بہترین کار جیسا ہے''، بریٹ لی

 

دوسری جانب قومی ٹیم ٹی20 ورلڈکپ میں اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گا۔

واضح رہے کہ ایک سال میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں تین بار ٹی20 انٹرنیشنل میں مدمقابل آئیں ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری ہے جس نے دو میں کامیابی سمیٹ رکھی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔