کم عمر بچہ ٹریفک پولیس کی موٹر سائیکل دوڑاتا رہا ویڈیو وائرل

موٹرسائیکل سوار مکینک کا بیٹا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ڈی آئی جی ٹریفک پولیس


Staff Reporter October 14, 2022
بچہ ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل کا ہوٹر بھی بجاتا رہا:فوٹو:سوشل میڈیا

کراچی کی سڑکوں پر کم عمر بچے کی ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل سواری کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔

کراچی کی مرکزی شارع فیصل پر ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل کم عمر بچہ دوڑاتا رہا۔ بچہ ٹریفک پولیس کی موٹرسائیکل چلانے کے دوران بار بارہوٹر بھی بجاتا رہا ۔ قریب سے گزرتے شہریوں نے بچے کی سرکاری موٹرسائیکل چلانے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی جو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شارع فیصل پر نرسری سے ایئرپورٹ کی جانب جانے والے فلائی اوور پر ٹریفک پولیس کے افسر کی سرکاری موٹر سائیکل ایک کم عمر بچہ چلارہا ہے۔ موٹر سائیکل پر سرکاری کلر ، سرکاری ہوٹر ، فرنٹ پر شیشہ ، پچھلے حصے پر باکس اور دیگر چیزیں بھی نصب ہیں جبکہ انگریزی میں '' ٹریفک پولیس '' بھی نمایاں طور پر لکھا ہوا ہے۔

https://twitter.com/sfaisal_hussain/status/1580806475911335937?s=20&t=34LoRtu9JBjKZfacYbcGzQ

ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل آئی آئی چندریگر روڈ پر قائم ٹریفک سیکشن میں الاٹ کی گئی ہے۔ موٹرسائیکل دو دن سے خراب تھی اور مرمت کی غرض سے مکینک کے پاس تھی۔ موٹر سائیکل چلانے والا مکینک کا بیٹا ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں