راولپنڈی میں اسکول طالبہ سے زیادتی کا ملزم گرفتار

بچی میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل


Numainda Express October 14, 2022
بچی میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل

پیر مہر علی شاہ ٹاؤن میں درندہ صفت انسان نے چھٹی جماعت کی طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنادیا، پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق 12 سالہ متاثرہ بچی کے چچا نے تھانہ دھمیال پولیس کو بتایا کہ ملزم عابد حسین نے بھتیجی کو بہانے سے گھر بلایا اور زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس نے زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو میڈیکل کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے، ایس پی صدر زنیر احمد کا کہنا تھا ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موصول ہوچکے ہیں، عدالت سے سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں