سوات اور شمالی علاقوں میں دوبارہ 2009 جیسے حالات پیدا ہورہے ہیںوزیر دفاع
آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں 2009 اور 2010 کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سوات میں کسی فوجی آپریشن کے آغاز کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتا، ابھی ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم کے پی کے میں سوات اور شمالی علاقہ جات میں دوہزار نو دوہزار دس کے حالات واپس پیدا ہورہے ہیں۔
وزیردفاع نے کہا کہ اس کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کیے جارہے ہیں اور عوام خود اب ساری صورتحال پر اٹھ کھڑے ہوئے ہیں، دہشت گردی اور انتہا ہسندی کے خلاف عوام کا سڑکوں پر نکل آنا بہت حوصلہ افزا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوات کی صورتحال بنیادی طور پر وہاں کی حکومت کی ناکامی ہے۔
رہنما مسلم لیگ نواز کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ صورتحال پر قابو پالیا جائے گا، ہم نے اپنے کئی فوجی جوانوں کی قربانیاں دی ہیں، سیکیورٹی کے معاملے میں سیاسی بحث نہیں ہونی چائیے اور اب تو فوج خود کہہ رہی ہے ہم نیوٹرل ہیں۔
آرمی چیف کے معاملے پر خواجہ آصف نے کہا کہ آئین کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔