صدارتی اقبال ایوارڈز برائے سال 202015 کے فاتحین کا اعلان
ایوارڈز جیتنے والوں میں محمد اکرام چغتائی، ڈاکٹر عبدالخالق اور غوث بخش صابر شامل ہیں۔
صدر مملکت عارف علوی نے صدارتی اقبال ایوارڈز برائے سال 2020-2015 کی منظوری دے دی، جیتنے والوں میں محمد اکرام چغتائی، ڈاکٹر عبدالخالق اور غوث بخش صابر شامل ہیں۔
محمد اکرام چغتائی کو اردو زبان میں "اقبال اور جرمنی " کے عنوان پر شائع ہونے والی کتاب پر اقبال ایوارڈ دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر عبدالخالق کو انگریزی زبان میں اقبالیات پر کتاب "علامہ اقبال ، خودی اور دیگر تصورات " پر جبکہ غوث بخش صابر کو بلوچی زبان میں اقبالیات پر کتاب لکھنے پر صدارتی اقبال ایوارڈ دینے کی منظوری دی گئی ہے۔
صدر مملکت نے ایوارڈز کی منظوری آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور اقبال اکیڈمی آرڈیننس 1962 ء کے تحت دی ہے۔
واضح رہے کہ صدر مملکت اقبال اکیڈمی پاکستان کے پیٹرن ان چیف (سرپرست اعلیٰ ) ہیں۔