ضمنی انتخابات تیاریاں مکمل پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری

پولیس اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان


ویب ڈیسک October 14, 2022
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 8 اور پنجاب اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں جبکہ پولیس اہلکار انتخابی عمل کے مکمل ہونے تک پولنگ سٹاف کے ہمراہ رہیں گے۔

ای سی پی کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ انتخابی عمل کو صاف، شفاف، پرامن اور قانون کے مطابق منعقد کرانے کے حوالے تمام انتظامات مکمل کر لیے ہیں، 20 حلقوں میں قائم تمام پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولیس، ایف سی، رینجرز، پاک فوج کے اہلکارلا اینڈ آرڈر کو یقینی بنانے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے، پریذائیڈنگ افسران کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں، پریذائڈنگ افسران پولنگ کے دن فارم 45 کی تصویر کھنچتے وقت موبائل پر اپنی لوکیشن آن رکھیں گے۔

رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 8 صوبائی اسمبلی کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخاب حلقوں میں رینجرز، ایف سی اور پاک فوج کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔

ضمنی انتخاب کے لیے رینجرز، ایف سی اور فوج کی تعیناتی 15 سے 17 اکتوبر کے لیے کی گئی ہے، تینوں فورسز کے مجاز افسران کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات بھی دیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں