سافٹ ویئرایکسپورٹ بورڈ کی 160 نوجوانوں کو انٹرن شپ پر ملازمت کی پیشکش
پی ایس ای بی 16 سال کے گریجویٹ 300 نوجوانوں پرمشتمل ایک بیچ کو انٹرنی کے طورپر روزگار فراہم کرچکا ہے ...
پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ (پی ایس ای پی ) نے نیشنل (آئی سی ٹی) انٹرشپ پروگرام کے تحت 160 نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) اورٹیلی کام کمپنیوں میں بطورانٹرنی ملازمتوں کی پیشکش کی ہے۔
یہ پروگرام نیشنل آئی ٹی ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے تحت شروع کیاگیا ہے۔ پی ایس ای بی 16 سال کے گریجویٹ 300 نوجوانوں پرمشتمل ایک بیچ کو انٹرنی کے طورپر روزگار فراہم کرچکا ہے جو انٹرن شپ کی مدت کامیابی سے مکمل کرچکے ہیں۔پی ایس ای بی کے حکام نے اتوار کو یہاں اے پی پی کو بتایا کہ پروگرام کے تحت پی ایس ای بی نے مرحلہ وار 4 ماہ کے عرصے کے لیے800 گریجویٹس بھرتی کرنے ہیںجبکہ گریجویٹس کو ٹریننگ مکمل کرنے کے بعد انٹرنی نوجوانوں کو 16 ہزار ماہانہ وظیفہ بھی ادا کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس سال ٹیلی کام شعبے کے 400 گریجویٹس کو تربیت فراہم کی جارہی ہے جن میں سے 300 گریجویٹس اپنی انٹرشپ مکمل کرچکے ہیں۔ حکام نے بتایا کہ پی ایس ای بی نے 160 نئے انٹرنیز کو روزگار کی پیشکش کی ہے دیگر تعلیم مکمل کرنے والے 140 اورآئی سی ٹی کی تعلیم مکمل کرچکے ہیں کو بھی روزگار کا موقع دیاجائے گا۔ سلیکشن کے عمل کے لیے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوںنے اپنی مانگیں بھیجوادی ہیں۔ امیدواروں کی حتمی فہرست اسکرینگ کے بعد ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ پروگرام کا مقصد آئی ٹی کی صنعت کی ضرور یات کو پورا کرنا ہے ۔ اس ضمن میں تازہ گریجویٹس اورکم ازکم متعلقہ شغبے کی تربیت والے نوجوانوں کی بڑی مانگ ہے۔