ٹی20 ورلڈکپ کیلیے بابراعظم اور کین ولیمسن ایک ساتھ آسٹریلیا روانہ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ہفتے کے روز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

بابر اعظم اور کین ویلیمسن نے ائرپورٹ جاتے ہوئے ایک ساتھ کار میں سفر بھی کیا۔ فوٹو: فائل

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کے لیے پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور نیوزی لینڈ کے کپتان کین ویلیمسن ایک ہی فلائٹ میں آسٹریلیا روانہ ہوگئے جبکہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کے لیے کل (ہفتے کو) اڑان بھرے گی۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں سولہ ٹیمیں شریک ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی طرف سے تمام ٹیموں کے کپتانوں کی ہفتے کے روز پریس کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے کپتان ایک ساتھ کرائسٹ چرچ سے میلبورن کے لیے روانہ ہوئے ہیں جبکہ بابر اعظم اور کین ویلیمسن نے ائرپورٹ جاتے ہوئے ایک ساتھ کار میں سفر بھی کیا۔


پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستانی ٹیم کے ارکان ہفتے کو برسبین پہنچیں گے۔

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان لندن سے آسٹریلیا میں ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ٹیم کو جوائن کریں گے۔

پاکستانی ٹیم نے افغانستان کے خلاف 17 اکتوبر کو وارم آپ میچ کھیلنا ہیں جبکہ دوسرا وارم اپ میچ 19 اکتوبر کو انگلینڈ کے خلاف طے ہے۔
Load Next Story