جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی

جنوری سے فروری تک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ دو ارب بائیس کروڑ ڈالر رہی


INP March 24, 2014
جنوری سے فروری تک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ دو ارب بائیس کروڑ ڈالر رہی۔ فوٹو: فائل

یورپی یونین کی جانب سے جی ایس پی پلس کا درجہ ملنے کے بعد ٹیکسٹائل کی برآمد بڑھ گئی۔ رواں سال کے ابتدائی دو ماہ میں نو فیصد اضافہ ہوا۔

وفاقی ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے فروری تک ٹیکسٹائل کی ایکسپورٹ دو ارب بائیس کروڑ ڈالر رہی۔ پچھلے سال اِسی عرصے میں حجم دو ارب چار کروڑ ڈالر تھا۔ رواں مالی سال جولائی سے فروری تک ٹیکسٹائل کی مجموعی برآمد آٹھ اعشاریہ دو فیصد اضافے سے نو ارب پندرہ کروڑ ڈالر رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں