ایف آئی اے نے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا

ملزم کے زیر استعمال موبائل سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد برآمد ہوا،ایف آئی اے


ویب ڈیسک October 14, 2022
فوٹو: ایکسپریس

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث ملزم کوگرفتارکرلیا ہے۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل حیدرآباد نے خفیہ رپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالعلیم کو گرفتار کیا۔

ملزم سوشل میڈیا کے ذریعے چائلڈ پورنوگرافی مواد شیئر کرنے میں ملوث تھا،ملزم کے زیر استعمال موبائل سے چائلڈ پورنوگرافی سے متعلق مواد برآمد کر لیا گیا۔

ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |