سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

نور مسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے ہیں۔


ویب ڈیسک October 14, 2022
فوٹو: فائل

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی آئی جی رخشان ڈویژن نذیر کرد نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس پر مسجد میں عشاء کے نماز کے دوران فائرنگ کی گئی۔

فائرنگ کے نتیجے میں بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس زخمی ہوئے جس پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا تو وہ دوران علاج جانبر نہ ہوسکے۔

نور مسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس بھی رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |