کراچی میں آج سے 3 روزہ انسداد پولیو مہم شروع کی جائیگی

بیشتر ٹاؤنز میں پولیو رضاکاروں کومعاوضے کی ادائیگیاں نہیں کی جاسکیں، ذرائع


Staff Reporter March 24, 2014
مہم کو کامیاب بنانے کے لیے کراچی کی ضلعی انتظامیہ کو انتہائی چوکس کردیاگیا ہے۔ فوٹو: ایکسپریس/فائل

کراچی میں آج سے سہ روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جائیگی پولیومہم کو کامیاب بنانے کیلیے کراچی کی ضلعی انتظامیہ کوانتہائی چوکس کردیا گیا ہے۔

یہ مہم کراچی سمیت صوبے میںشروع کی جائے گی ،3 روزہ پولیومہم کے دوران صوبے بھرکے 65لاکھ بچوں کوپولیو وائرس سے بچاؤکی حفاظتی خوراک پلائی جائے گی،ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر ظفراعجاز نے بتایاہے کہ کراچی کے 22لاکھ بچوںکومہم کے دوران حفاظتی خوراک پلانے کیلیے ویکسین تمام مراکز میں پہنچا دی گئی ہیں اورضلعی حکام کو مطلع کردیاگیا ہے کہ آج (پیر) سے 3 روزہ انسداد پولیومہم شروع کی جارہی ہے لہٰذا پولیو رضاکاروں کو بھرپور تحفظ فراہم کرنے کیلیے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیوں کو یقینی بنایا جائے انھوں نے کہاکہ ای ڈی او کے دفتر میں مہم کو مانیٹرکرنے کیلیے سیل قائم کردیاگیا ہے جبکہ رضاکاروں کی ویجلنس اورمہم کو مانیٹرکرنے کیلیے ٹیمیں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری صحت کی ہدایت پرکراچی کے 18ٹاؤنز میں پولیو رضاکاروں کومہم کیلیے آگاہ کردیاگیا ہے اوران رضاکاروں کی فہرست بھی مرتب کرلی گئی ہے،دریں اثنا معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ ایک روزہ پولیو مہم کے دوران کام کرنے والے بیشتر رضاکاروں کومعاوضے کی ادائیگیاں نہیں کی جا سکیں جس کی وجہ سے رضاکاروں میں مایوسی پائی جاتی ہے ان رضاکاروں نے سیکریٹری صحت سے درخواست کی ہے کہ گزشتہ مہم کے دوران متعدد ٹاؤنز انتظامیہ نے پولیورضاکاروں کومعاوضے کی ادائیگیوں کویقینی بنایاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں