ڈاکٹر عافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہیں پاکستانی قونصل جنرل

انتقال کی افواہیں گردش کرنے کے بعد قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات

انتقال کی افواہیں گردش کرنے کے بعد قونصل جنرل کی ڈاکٹر عافیہ سے جیل میں ملاقات ۔ فوٹو : فائل

امریکی جیل میں مقید ڈاکٹرعافیہ صدیقی زندہ اور خیریت سے ہیں۔

امریکی شہر ہیوسٹن میں پاکستان کے قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے جیل میں ملاقات کے بعد ان کی خیریت سے آگاہ کردیا،جمعے کوڈاکٹر عافیہ صدیقی کے انتقال کرجانے کی افواہیں گردش کرنے کے بعد پاکستان کی وزارت خارجہ نے ان کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے رابطہ کیا تھا۔


ذرائع کے مطابق حکومتی ہدایت کے بعد پاکستانی قونصل جنرل نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے ملاقات کی،امریکی فوجی پر قاتلانہ حملے کے جرم میں 86 سال کی سزا بھگتنے والی ڈاکٹر فوزیہ صدیقی فیڈرل میڈیکل سینٹر، کارسویل، فورٹ ورتھ، ٹیکساس میں موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے چار سال سے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا اہل خانہ سے کوئی رابطہ نہیں، عمران خان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آج تک ٹیلیفونک رابطے کا سلسلہ منقطع ہے۔
Load Next Story