ہمارا جوہری پروگرام امریکا کا نشانہ کرپٹ سیاستدان مسلط کرنا پہلا قدم ہے شیخ رشید

جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ممالک میں ہیں، انہیں ایٹمی ٹیکنالوجی کی پروا نہیں، ٹوئٹر بیان


ویب ڈیسک October 15, 2022
ہماری معاشی، سیاسی، اقتصادی تباہی اس کی ابتدا ہے، شیخ رشید (فوٹو فائل)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امریکا کا اصل نشانہ ہمارا نیوکلیئر پروگرام اور کرپٹ سیاست دانوں کو مسلط کرنا پہلا قدم ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا جوہری پروگرام امریکا کا اصل نشانہ ہے۔ ہماری معاشی، سیاسی، اقتصادی تباہی اس کی ابتدا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپٹ سیاست دانوں کومسلط کرنا امریکا کا پہلا قدم ، ملک میں عدم اعتماد،خانہ جنگی اورتفرقہ بازی کرانا دوسرا قدم ہے۔

 



سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جمہوریت رہےنہ رہے، ان کے ایجنٹ مسلط رہنے چاہییں۔ قوم فیصلہ کرلے کہ اسے غیرت سےرہنا ہےیا غلام بن کر۔ انہوں نے کہا کہ جوبائیڈن کے بیان نے پاکستان میں تبدیلی کی وجہ بتا دی ہے۔جن کے پیسے اور جائیدادیں ان کے ممالک میں ہیں، انہیں ایٹمی ٹیکنالوجی کی پروا نہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ ہم روایتی اسلحہ میں ہندوستان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔ اس لیےایٹمی ٹیکنالوجی ہی پاکستان کی سالمیت کی ضامن ہے۔انہوں نے اعلان کیا کہ کل2بجےلال حویلی میں اہم پریس کانفرنس کروں گا۔ قبل ازیں ایک ٹوئٹ میں شیخ رشید نے کہا تھا کہ ڈار کے آنے کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب ڈالر کم ہو گئے ہیں۔آئی ایم ایف کے پیسے ختم اور کہیں سے مدد نہیں مل رہی۔ حالات سنگین سے سنگین تر ہوتے جارہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ڈی ایم کی ہچکیاں اور سسکیاں عوام کا راستہ نہیں روک سکتیں۔ عوام پہلے ہی بجلی،پٹرول اور آٹے کے ہاتھوں کرش ہیں، اب طاقت سے کس کو کرش کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کاسیاسی جنازہ نکل گیاہے،جوبھی ان کو سہارا دےگا،اپنی عزت اور وقار نیلام کرےگا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اپنے ذاتی مفاد کےلیے قوم کوسامراجی طاقتوں کاغلام بنارہے ہیں۔وزیرخارجہ اپنےملک سےلاپتا ہیں۔ ان کا چورن کہیں نہیں بک رہا۔ پی ڈی ایم کے اندر سےحق سچ کی آوازیں آناشروع ہوگئی ہیں۔ان شا اللہ نومبرتک آر یاپار ہوجائےگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |