بھارتی کپتان نے بابراعظم سے ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا

دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک October 15, 2022
دونوں ٹیمیں ٹی20 ورلڈکپ میں 23 اکتوبر کو ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: آئی سی سی)

بھارتی کپتان روہٹ شرما نے بابراعظم سے ٹی20 ورلڈکپ کے فوٹو شوٹ میں ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا۔

ٹی20 ورلڈکپ فرافی کے ہمراہ فوٹو شوٹ کے دوران ہونے والی ملاقات کے بارے میں بھارتی کپتان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی جبکہ فییملز کا حال احوال پوچھا جبکہ زندگی کیسی گزر رہی ہے اور نئی گاڑی کے حوالے سے معلومات لیں۔

بھارتی کپتان نے پاکستان کے خلاف میچ کے حوالے سے کہا کہ میچ کے لیے آخری منٹ میں کوئئی فیصلہ نہیں کریں گے، ٹی20 میں اب ہر ٹیم کی کوشش ہوگی ہے کہ اس کا مجموعی اسکور 200کے قریب ہو۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کب کس ٹیم سے ٹکرائے گا؟

روہت شرما نے کہا کہ جسپریت بہمرا کی کمی محسوس پہوگی، اہم ایونٹ سے قبل زخمی ہوجانا ہمارے لیے اچھی خبر نہیں۔ انجریز کھیل کا حصہ ہیں تاہم انکی ابھی لمبی کرکٹ باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی کے ان فٹ ہونےکا مطلب مایوس ہونا نہیں بللکہ دوسروں کو مواقع دےکر بہترین پرفارمنس دینے کی کوشش کرنا ہے، شامی اسکواڈ کا حصہ ہیں اور مید ہے کہ ورلڈکپ میں اچھی بولنگ کرے گا جبکہ ہماری بیٹنگ لائن بھی بہت مضبوط ہے۔

مزید پڑھیں: کیا شاہین ٹی20 ورلڈکپ کے وارم اَپ میچز کھیلیں گے؟ اعلان ہوگیا

یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔

پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں