پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے امریکی صدرکا الزام

پاکستان کا جوہری نظام بے ربط ہے، جو بائیڈن


ویب ڈیسک October 15, 2022
روس اور پاکستان میں بہت کچھ ہورہا ہے امریکا کو دیکھنا ہے کہ صورتحال کو کیسے ہینڈل کیا جائے:امریکی صدر:فوٹو:فائل

امریکی صدر جو بائیڈن نے پاکستان پر دنیا کا خطرناک ترین ملک ہونے کا الزام عائد کردیا۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دے دیا۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں