زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی ثنا

شوبز میں کامیابی کیلیے صرف خوبصورتی نہیں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے


Online March 24, 2014
شوبز میں کامیابی کیلیے صرف خوبصورتی نہیں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔ فوٹو : فائل

اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ زندگی کا سب سے بڑا واقعہ بچپن ہے جسے کبھی نہیں بھولتی۔ ایف اے کے بعد شوبز میں آئی۔

بھارت کی پنجابی فلم دل پردیسی میں کام کیا ہے سیاست سے بالکل دلچسپی نہیں ہے انھوں نے ایک خصوصی انٹرویو میں کہا کہ اپنی ذات میں گم رہنے والی لڑکیوں دوسروں کے جھگڑوں میں نہیں پڑتی اگر میرا کسی سے اختلاف ہو بھی تو وہ اصولی تھا میں روزانہ وزرش کرتی ہوں مگر جم نہیں جاتی عام طور پر رات دیر گئے تک کام ہوتا ہے اکثر دیر سے سوتی ہوں اس لیے صبح دیر سے ہی اٹھتی ہوں۔انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں کامیابی صرف خوبصورتی سے نہیں ملتی بلکہ انسان میں ٹیلنٹ بھی ہونا چاہیے۔میرے کئی سکینڈلز بنائے گئے مگر کسی میں بھی صداقت نہیں تھی محبت کرنے کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے زندگی میں ایک بار ہی محبت کی اور وہ جس سے کی وہ ان کے شوہر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں