ٹرائنگولر سیریز شان مسعود اور آصف علی توقعات پرپورا نہ اترسکے

حیدر علی کی بھی صرف ایک اچھی اننگز، محمد رضوان کے سب سے زیادہ 201 رنز

بولنگ میں وسیم کے 7 شکار، حارث اورنواز نے 6،6، وکٹیں اپنے نام کیں۔ فوٹو: فائل

ٹرائنگولر سیریز کے دوران شان مسعود اور آصف علی توقعات پرپورا نہ اترسکے۔

ٹرائنگولر سیریز کے دوران شان مسعود 5 میچز کی 4 اننگز میں 64 رنز ہی اسکور کرسکے، ان کی ایوریج 16 رہی، ہارڈ ہٹر آصف علی نے 4 اننگز میں 16 کی اوسط سے محض 32 رنز بنائے جب کہ حیدرعلی صرف ایک ہی اچھی اننگز کھیل پائے،وہ تمام پانچویں میچز میں مسلسل مواقع پانے کے باوجود13.75 کی واجبی اوسط سے 55 رنز بنا پائے، بہترین کاوش فائنل میں 31 رنز رہی۔


وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی شاندار فارم برقرار رہی، انھوں نے 50.25 کی اوسط سے 201 رنز اسکور کیے، کپتان بابراعظم نے 192 رنز اپنے نام کیے، ان کی اوسط 48 رہی، فائنل میں کیویز کیخلاف 22 گیندوں پر 38 رنز ناٹ آؤٹ بنانے والے محمد نواز 53.50 کی اوسط سے نمایاں رہے، انھوں نے مجموعی طور پر 107 رنز بنائے، افتخار احمد 32.50 کی ایوریج سے 65 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔

بولنگ میں محمد وسیم 7 شکارکے ساتھ سب سے آگے رہے، حارث رؤف اور محمد نواز نے یکساں طور پر 6، 6 وکٹیں اپنے نام کیں، نسیم شاہ نے 4 اور آل راؤنڈر شاداب خان نے 3 کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا.شاہنواز دھانی نے 3 میچز میں مواقع ملنے پر 2 وکٹیں اپنے نام درج کرائیں۔
Load Next Story