قومی اسمبلی پنشن 25 ہزار کرنے کی تجویز زیر غور نہیں حکومت

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا


News Agencies/Numainda Express October 15, 2022
قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔ فوٹو:فائل

حکومت کا کہنا ہے کہ کم از کم پنشن میں اضافہ کر کے اسے 25 ہزارروپے ماہانہ کرنیکی کوئی تجویز زیرغورنہیں ہے۔

قائم مقام اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی اور وفاقی وزیر خورشید شاہ قومی اسمبلی میں وزرا اور ارکان کے نہ آنے پر برہم ہوگئے، خورشید شاہ نے مطالبہ کیا ارکان کے انتظار میں اجلاس تاخیر کا شکار نہ کیا جائے، پورے وقت پر شروع کردیا جائے جس پر قائم مقام اسپیکر نے بروقت اجلاس شروع کرنے کی یقین دہانی کرا دی، کورم نامکمل ہونے میں اجلاس مختصر کارروائی کے بعد ملتوی کر دیا گیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا۔ قومی اسمبلی کو حکومت نے وقفہ سوالا ت میں بتایا کم از کم پنشن میں اضافہ کر کے اسے 25 ہزارروپے ماہانہ کرنیکی کوئی تجویز زیرغورنہیں، اس وقت سی پیک کے فریم ورک کے تحت 18.8 بلین ڈالر کی لاگت سے 28 منصوبے مکمل کیے گئے جن میں توانائی کے شعبے کے 12 منصوبے، انفراسٹرکچر اور ڈیولپمنٹ کے 10 منصوبے اور سماجی و اقتصادی ترقی کے شعبے کے 6 منصوبے شامل ہیں، سی پیک طویل مدتی منصوبہ 2015-30 کی مدت کا ہے، تمام بڑے منصوبے وقت کے اندر ہی مکمل کر لیے جائیں گے۔

اجلاس میں 9 خصوصی اقتصادی زونز کے قیام پر اتفاق کیا گیا ہے جن میں علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی، رشکئی خصوصی اقتصادی زون، بوستان خصوصی اقتصادی زون اور دھابیجی خصوصی اقتصادی زون شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں