آئی ایم ایف کے پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے وزیر خزانہ

پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے، اسحاق ڈار


ویب ڈیسک October 15, 2022
پاکستان کےڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے، وزیر خزانہ (فوٹو فائل)

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان 27 ارب ڈالر کے دوطرفہ قرضوں کو ری شیڈول کرانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیرس کلب کےقرضوں کے علاوہ قرض کو ری شیڈول کرانےکی کوشش کریں گے۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کےڈیفالٹ ہونے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ پاکستان کےموجودہ آئی ایم ایف پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے۔ سیلاب کے بعد بین الاقوامی مالیاتی ادارےکافی لچک کامظاہرہ کررہےہیں۔ پاکستان میں سیلاب سے 32 ارب ڈالرکانقصان ہوا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں