پریانکا چوپڑا نے دپیکا پڈوکون کو باجی راؤ مستانی سے آؤٹ کروادیا

اداکارہ سنجے لیلابھنسالی کی فلم میں باجی راؤ کی دوسری بیوی کا کردار اداکریں گی

اداکارہ سنجے لیلابھنسالی کی فلم میں باجی راؤ کی دوسری بیوی کا کردار اداکریں گی۔ فوٹو: فائل

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی نئی فلم باجی رائو مستانی میں دیپکا پڈوکون کی جگہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرلیا۔


بتایا گیاہے کہ کچھ عرصہ قبل بالی ووڈ میں اطلاعات تھیں کہ دیپکا پڈوکون سنجے لیلا بھنسالی کی اس فلم میں کام کررہی ہیں مگر اب یہ خبر گرم ہے کہ انھوں نے دیپکا پڈکون کی جگہ پریانکا چوپڑا کو کاسٹ کرلیا ہے ۔ فلم میں رنویر سنگھ مرکزی کردار اداکررہے ہیں جب کہ پریانکا چوپڑا ان کی دوسری بیوی کاشی بائی کا کردار ادا کریں گی ۔ رنویرسنگھ گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والی فلم غنڈے میں بھی پریانکا چوپڑا کے ساتھ کام کرچکے ہیں اور رواں برس کے دوران ان کی یہ پریانکا کے ساتھ دوسری فلم ہوگی ۔
Load Next Story