گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ روکنا اولین ترجیح چیئرمین ایف بی آر

مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کیلیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا، اجلاس سے خطاب


Numainda Express October 15, 2022
علاقائی ڈائریکٹرزنے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں کارکردگی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ فوٹو: ایف بی آر

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد نے کہا ہے کہ گاڑیوں و کرنسی کی اسمگلنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) عاصم احمد کا کہنا ہے کہ گاڑیوں، کرنسی و سامان کی اسمگلنگ اور انڈر انوائسنگ و مس انوائسنگ کی روک تھام موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ایف بی آرملک میں اسمگلنگ و انڈر انوائسنگ کی روک تھام کیلیے مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔

انھوں نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کسٹمز کے علاقائی ڈائریکٹرز کی سہہ ماہی کوآرڈینیشن اور کارکردگی جائزہ کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل فیض احمد چدھڑ کو یقین دلایا کہ ایف بی آر مطلوبہ نتائج حاصل کرنے کے لیے درکار تمام ممکنہ وسائل فراہم کرے گا۔

کانفرنس کے دوران علاقائی ڈائریکٹر زنے رواں مالی سال 2022-23 کی پہلی سہہ ماہی میں کارکردگی پر تفصیلی پریزنٹیشن دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |