پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے وزیرتوانائی

پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے، خرم دستگیر


ویب ڈیسک October 15, 2022
عالمی ایجنسیز متعدد بار پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہونے کی تصدیق کرچکی ہیں،وزیرتوانائی:فوٹو:فائل

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔ عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ اس بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |