کوئٹہ سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کے قتل پر وکلا کی ہڑتال

سابق چیف جسٹس کے قتل کے واقعے کے خلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے، تمام وکلا تنظیموں کا اعلان


ویب ڈیسک October 15, 2022
(فوٹو : فائل)

بلوچستان ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس کے قتل پر صوبائی دارالحکومت میں وکلا نے ہڑتال کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کے قتل کے خلاف وکلا کی جانب سے آج عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیے: سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید

کوئٹہ میں ہڑتال کی کال تمام وکلا تنظیموں کی جانب سے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں کہا گیا ہے کہ وکلا سابق چیف جسٹس کے قتل کے واقعے کے خلاف آج عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ محمد نور مسکانزئی کو خاران میں نامعلوم افراد نے دوران نماز فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |