پی ٹی آئی کو دھچکا فنڈنگ کیس میں اکبر ایس بابر کے فریق بننے کی درخواست منظور

اکبر بابر فنڈنگ کیس کا حصہ رہے، انہیں عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت


ویب ڈیسک October 15, 2022
اکبر بابر فنڈنگ کیس کا حصہ رہے، انہیں عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں، عدالت

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف اپیل میں اکبر ایس بابر کو فریق نہ بنانے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کردی۔

ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کے ممنوعہ فنڈنگ کیس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی کی اپیل کی سماعت کی۔ ہائی کورٹ نے اکبر ایس بابر کی اپیل میں فریق بننے کی درخواست منظور کر لی ۔ ہائی کورٹ کے لارجر بینچ نے اکبر ایس بابر کو فریق بنانے کی درخواست منظور کی۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی فنڈنگ: جعلی اکاؤنٹس سے صدر مملکت و دیگر کو لاکھوں روپے منتقلی کا انکشاف

جسٹس عامر فاروق، جسٹس میاں گل حسن اورنگ زیب اور جسٹس بابر ستار نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ اکبر ایس بابر ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام پروسیڈنگ کا حصہ رہے، اکبر ایس بابر کو اس مرحلے پر عدالتی کارروائی سے باہر رکھنے کا کوئی جواز نہیں۔

مزید پڑھیں: ممنوعہ فنڈنگ کیس؛ اکبر ایس بابر کا پی ٹی آئی کی اپیل میں فریق بننے کا فیصلہ

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 3 رکنی بینچ نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف پر ممنوعہ فنڈنگ ثابت ہوگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں