اسلام آباد پولیس میں خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

خواجہ سراؤں کو دیگر امیدواروں کی طرح ٹیسٹ، انٹرویو پاس کرنا ہوگا

اسلام آباد پولیس میں خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل 2018کے تحت کیا گیا:فوٹو:فائل

اسلام آبا د پولیس نے خواجہ سرا کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


اسلام آباد پولیس کی جانب سے کانسٹیبل کی اسامی پربھرتی کے لئے جو اشتہار دیا گیا ہے اس میں خواجہ سراؤں کا کوٹہ بھی شامل ہے۔

خواجہ سراؤں کو بھی پولیس میں بھرتی کے لئے دیگرمرد اور خواتین امیدواروں کی طرح انٹری ٹیسٹ، میڈیکل اور انٹرویو میں کامیابی حاصل کرنا لازمی ہوگا۔خواجہ سراؤں کی بھرتی کا فیصلہ پروٹیکشن بل رائٹ ایکٹ2018 کے تحت کیا گیا ہے۔
Load Next Story