پاکستان میں 70 فیصد بچے اپنے والد کو بابا جان کہنا پسند کرتے ہیں

2سال سے 39سال کی عمر تک بچے بچیاں لڑکے لڑکیاں اپنے والد کو سب سے زیادہ بابا جان کہہ کر پکارتے ہیں۔۔۔

فوٹو : فائل

پاکستان میں 70فیصد بچے بچیاں اپنے والد کوبابا جان 13فیصدپاپا جب کہ 9فیصد ڈیڈی کہتے ہیں۔


ایک معروف سماجی تنظیم کی جانب سے جاری کردہ دلچسپ اعدادو شمار میں بتایا گیا ہے کہ 2سال سے 39سال کی عمر تک بچے بچیاں لڑکے لڑکیاں اپنے والد کو سب سے زیادہ بابا جان کہہ کر پکارتے ہیں جب کہ اس کے مقابلے میں مغرب زدہ معاشرے کا شکار اولاد اپنے والد کو پاپا اور ڈیڈی کہتی ہیں۔سماجی تنظیم کا کہنا ہے کہ بچیاں اپنے والد سے بے پناہ محبت کی وجہ سے بابا جان کہہ کر پکارتی ہیں جب کہ لڑکے بھی ان کی دیکھا دیکھی والد کوپاپا جان کہتے ہیں۔
Load Next Story