نیب نے شہزاد اکبر کو طلب کرلیا 22 سوالات کے جوابات مانگ لیے

آپ کی ذمہ داریاں کیا تھیں؟ شوگر انکوائری میں کیا کردار رہا؟ کتنی میٹنگز کیں؟ شوگر اسکینڈل پر کیا ہدایات دیں؟ نیب


طالب فریدی October 15, 2022
آپ کی ذمہ داریاں کیا تھیں؟ شوگر انکوائری میں کیا کردار رہا؟ کتنی میٹنگز کیں؟ شوگر اسکینڈل پر کیا ہدایات دیں؟ نیب (فوٹو : فائل)

نیب لاہور نے سابق معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کو طلب کرتے ہوئے متعدد سوالات کے جوابات مانگ لیے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے احتساب مرزا شہزاد اکبر کو طلب کرلیا۔ نیب لاہور نے مرزا شہزاد اکبر کو 21 اکتوبر کو طلب کیا ہے۔ نیب لاہور نے 22 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھی شہزاد اکبر کو بھیجا ہے۔

سوالات میں پوچھا گیا ہے کہ شہزاد اکبر کا بطور معاون خصوصی برائے احتساب دورانیہ کیا رہا؟ ذمہ داریاں کیا تھیں؟ شہزاد اکبر بتائیں ایف آئی اے میں جاری شوگر انکوائری میں کیا کردار رہا؟ شوگر انکوائری جو ایف آئی اے کی جانب سے کی جارہی تھی اس حوالے سے کتنی میٹنگز کیں؟ شوگر اسکینڈل سے متعلق زبانی تحریری آفیشل کیا ہدایات دیں گئیں؟

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں