ٹنڈو آدم کاروکاری کے الزام میں 20 سالہ خاتون اور نوجوان قتل

نادر حسن ملک اور صاحبی ملک کی تشدد زدہ لاشیں ڈوگر نگر گوٹھ کے مکان سے ملیں، لڑکی کا بہنوئی اور مالک مکان گرفتار


Express News Desk March 24, 2014
نادر حسن ملک اور صاحبی ملک کی تشدد زدہ لاشیں ڈوگر نگر گوٹھ کے مکان سے ملیں، شبہے میں لڑکی کا بہنوئی اور مالک مکان گرفتار۔ فوٹو: فائل

ٹنڈوآڈم میں کاروکاری کے الزام میں لڑکی اور لڑکے کو بیداردی سے قتل کردیا گیا، قتل کے شبہے میں لڑکی کے بہنوئی سمیت 2 افراد گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق ٹنڈوآدم سیکشن تھانے کی حدود ڈوگر نگر الٰہیار گوٹھ میں ایک مکان سے 20 سالہ لڑکی صاحبی ملک اور 26 سالہ نادر حسن ملک کی تشدد زدہ لاش ملی ہیں جن کے بارے میں شبہ کیا جارہا ہے کہ دونوں یہاں ملنے کے لیے آئے تھے اور انھیں کاروکاری کے الزام میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے تعلقہ اسپتال ٹنڈوآدم پہنچادیں، دوسری جانب پولیس نے مالک مکان شہباز قریشی اور لڑکی کے بہنوئی اکرم ملک کو حراست میں لے لیا ہے، ڈی ایس پی ٹنڈوآدم محمد ایوب بروہی نے قتل پر کاروکاری کا خدشہ ظاہر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ جس مکان سے دونوں لاشیں ملی ہیں یہ مکان کرائے پر دیا جاتا تھا ار یہ دونوں بھی ہوسکتا ہے ملنے کے لیے یہاں پہنچے ہوں اور کسی نے انھیں قتل کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں