نیٹ فلکس کا اشتہارات پر مبنی سستا پیکج متعارف کرانے کا اعلان

اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر 12 ممالک میں دستیاب ہوگا اور کمپنی نے اسے بیسک ود ایڈز کا نام دیا ہے۔


ویب ڈیسک October 15, 2022
صارفین ایپ سے ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے، فوٹو: انسٹاگرام

نیٹ فلکس کی جانب سے اشتہارات پر مبنی ایک سستا پیکج متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

اشتہارات پر مبنی یہ پیکج ابتدائی طور پر 12 ممالک میں دستیاب ہوگا اور کمپنی نے اسے بیسک ود ایڈز کا نام دیا ہے۔

یہ پیکج آسٹریلیا، برازیل، کینیڈا، فرانس، جرمنی، اٹلی، جاپان، کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا میں نومبر سے دستیاب ہوگا۔

کمپنی کے مطابق اس پیکج کو لینے والے افراد 720 پکسل/ ایچ ڈی ویڈیو دیکھ سکیں گے جبکہ ہر گھنٹے 4 سے 5 منٹ کے اشتہارات دکھائے جائیں گے۔

یہ صارفین ایپ سے ویڈیو کو ڈاؤن لوڈ نہیں کرسکیں گے جبکہ انہیں محدود فلموں اور ٹی وی شوز تک رسائی حاصل ہوگی۔

خیال رہے کہ نیٹ فلکس نے مئی میں ایک کم قیمت اشتہارات پر مبنی پیکج کا اشارہ دیا تھا اور جون میں اس کی تصدیق کی تھی۔

اس پیکج کی قیمت ہر ملک میں مختلف ہوگی جیسے امریکا میں 7 ڈالرز، کینیڈا میں 6 ڈالرز جبکہ برطانیہ میں 4 یورو ہوگی۔

کمپنی کے مطابق اس اپ ڈیٹ کو دیگر ممالک میں آنے والے مہینوں میں متعارف کرایا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں