ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کیلیے خطرہ نہیں نواز شریف کا ردعمل

تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے، قائد مسلم لیگ (ن)

(فوٹو : فائل)

مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق امریکی صدر کے متنازع بیان پر ردعمل دیا ہے کہ پاکستان ایک ذمہ دار ایٹمی ریاست ہے جو بین الاقوامی قوانین اور طریقوں کا احترام کرتے ہوئے اپنے قومی مفادات کا تحفظ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ ہمارا ایٹمی پروگرام کسی بھی ملک کے لیے خطرہ نہیں ہے، تمام آزاد ریاستوں کی طرح پاکستان اپنی خود مختاری، اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کا حق محفوظ رکھتا ہے۔




 

 

 
Load Next Story