پاکستان سپر لیگ کے تن مردہ میں نئی جان پڑنے لگی
آئندہ سال یو اے ای میں انعقاد کا فیصلہ، ہر ٹیم میں 4 غیر ملکی ہوں گے
ISLAMABAD:
پاکستان سپر لیگ کے تن مردہ میں نئی جان پڑنے لگی، پی سی بی نے آئندہ سال یو اے ای میں انعقاد کا فیصلہ کرلیا، ہر ٹیم میں 4 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔
چیئرمین نجم سیٹھی کے مطابق سیمی فائنلز اور فائنل لاہور میں کرانے کا ارادہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین ذکا اشرف کے دور میں پی ایس ایل کا منصوبہ شروع ہوا مگر اسے عملی جامہ نہیں پہنایا جا سکا، اب نجم سیٹھی نے انعقاد کا ارادہ کر لیا ہے، انھوں نے ڈھاکا میں میڈیا کو بتایا کہ خسارہ کم کرنے کیلیے ہم آئندہ برس پاکستان سپر لیگ کا انعقاد کریںگے،ایک ٹیم میں4 غیرملکی پلیئرز شامل ہوں گے، ایک سوال پر نجم سیٹھی نے کہا کہ موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا پاکستان میں انعقاد مشکل ہے، یو اے ای میزبان ہوگا، البتہ کوشش کریں گے کہ سیمی فائنلز اور فائنل لاہور میں کرائیں۔
البتہ ہمیں یہ دیکھنا ہو گا کہ فارن پلیئرز آتے ہیں یا نہیں، اگر آئے تو وہ زیادہ رقم کا تقاضہ کریں گے، ان معاملات پر ہمیں تبادلہ خیال کرنا ہوگا۔ چیئرمین بورڈنے کہا کہ ہم نے پی ایس ایل کا ہوم ورک مکمل کر لیا، آئندہ ماہ ٹینڈرز جاری کیے جائیں گے، ورلڈکپ 2015سے قبل اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز سے پہلے ایونٹ کا انعقاد ہوگا، اس دوران 3ہفتے کا وقفہ ہے، ان میں 14دن میچزکا انعقاد کریں گے، پی سی بی کی ذمہ داری صرف سیکیورٹی اور گرائونڈز کی حد تک ہو گی باقی معاملات بیرونی حلقوں کی مدد سے مکمل ہوں گے، البتہ مجموعی نگرانی ہم ہی کریں گے، ایونٹ کی ٹیمیں بڈنگ کے بعد بنیں گی۔ چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ پی ایس ایل کے کامیاب انعقاد سے بورڈ کو مالی طور پر خاصا فائدہ ہوگا۔