امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر وائٹ ہاؤس کی وضاحت

امریکی صدر خوش حال اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں، وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری


ویب ڈیسک October 15, 2022
فوٹو فائل

وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر خوش حال اور محفوظ پاکستان کے حق میں ہیں۔

امریکی صدر کے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان پر وضاحت کرتے ہوئے وائٹ ہاؤس پریس سیکریٹری نے کہا کہ امریکی صدرخوشحال اورمحفوظ پاکستان کے حق میں ہیں، اُن کے بیان میں کوئی نئی بات نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی صدر سمجھتے ہیں کہ محفوظ اورخوشحال پاکستان امریکا کے مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے ڈیموکریٹک کانگریشنل کیمپین کمیٹی سے خطاب میں پاکستان کو خطرناک ترین ملک قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے، اُس کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک ہے، امریکی صدرکا الزام

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور اسے حل کرنا ہے کیونکہ امریکا کیلیے یہ بہت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی دفتر خارجہ طلبی، جوبائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج

انہوں نے مزید کہا تھا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں