اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستانی ٹیم کو شکست
مصر صرف ایک گول کے فرق سے اسٹریٹ چائلڈ ورلڈکپ کا چیمپئن بن گیا
قطر میں جاری اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈ کپ کے فائنل میں پاکستان کو مصر کے ہاتھوں پنالٹی ککس پر شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
قطر کے دارالحکومت دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل مقابلے میں قومی ٹیم کو مصری ٹیم نے پنالٹیز پر 3-4 سے ہرایا، سیمی فائنل میں قومی ٹیم نے برازیل کو شکست دے کر فیصلہ کن معرکے تک رسائی حاصل کی تھی۔
فیصلہ کن معرکے میں مصر نے پنالٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 4 یعنی صرف ایک گول کے فرق سے شکست دی اور اسٹریٹ چائلڈ فٹبال کا نیا چیمپئن بن گیا۔
اس سے قبل پاکستان ٹیم نے اسٹریٹ چائلڈ فٹبال ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں تنزانیہ کو 1-2 سے شکست دی تھی۔