حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے امریکا سے بذریعہ ویڈیو پیٹرول کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کردیا۔
واشنگٹن سے جاری اپنے ویڈیو بیان میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بتایا کہ اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری موصول ہوئی تھی، جس میں پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی جبکہ لائٹ ڈیزل، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی سفارش کی گئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ سمری پر غور کرنے کے بعد وزیراعظم سے مشورہ کیا اور پھر آئندہ 15 روز یعنی اکتیس اکتوبر تک قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر خزانہ نے واضح کیا کہ پندرہ اکتوبر کی رات 12 بجے سے 31 اکتوبر تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں
پیٹرول کی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ، ڈیزل کی قیمت 235 روپے 30پیسے فی لیٹر ، لائٹ ڈیزل کی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوجبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 191 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہی برقرار رہے گی۔