ٹی 20 ورلڈکپ پاک بھارت میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ
بارش کا60 فیصد امکان، مقابلے کے دوران موسم خاصا سرد رہے گا
ورلڈ کپ کے دوران پاک بھارت میچ میں بارش کی وارننگ جاری ہوگئی جبکہ 23 اکتوبر کو میزبان شہر میلبرن میں موسم کے تیور بگڑنے کا 60 فیصد امکان ہے۔
آج سے شروع ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ سپر 12 راؤنڈ میں بھارت سے 23 اکتوبر کو کھیلے گا، یہ مقابلہ میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں شیڈول ہے جس میں 90 ہزار سے زائد تماشائیوں کی شرکت متوقع ہے، البتہ اس میچ کیلیے بارش نے خطرے کی گھنٹی بجانا شروع کردی۔
موسم کے حوالے سے سامنے آنے والی ابتدائی رپورٹ کے مطابق میلبورن میں 60 فیصد بارش کا امکان ہے، شائقین نے دعائیں کرنا شروع کردیں کہ اگلے اتوار کو موسم خوشگوار رہے تاکہ انھیں دنیائے کرکٹ کی سب سے بڑی 2 حریف ٹیموں کے درمیان مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔
مزید پڑھیں: بھارت کیخلاف میچ میں بابراعظم نے ''فاسٹ بولرز'' کو اہم ہتھیار قرار دیدیا
آسٹریلیا کا موسم ان دنوں کافی سرد ہے ، پاک بھارت میچ کے دوران بھی کم سے کم درجہ حرارت 10 اور زیادہ سے زیادہ 17 رہنے کا امکان ہے۔
حالیہ کچھ عرصے کے دوران میگا ایونٹس میں پاکستان اور بھارت کے میچز بارش سے متاثر ہوتے رہے ہیں، ان میں 2013 کی چیمپئنز ٹرافی برمنگھم، 2016 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کا کولکتہ میں میچ اور 2019 ورلڈ کپ کا برمنگھم میں کھیلا جانے والا مقابلہ شامل ہے، موسم کی مداخلت کے باوجود یہ مقابلے نتیجہ خیز ثابت ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کپتان نے بابراعظم سے ہونے والی گفتگو کا راز افشا کردیا
یاد رہے کہ گزشتہ ایک سال کے دوران دونوں روایتی حریف پاکستان اور بھارت 3 بار مختصر ترین فارمیٹ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئے ہیں جہاں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔
پاکستان نے بھارت کو 2 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ بھارت ایک میچ میں فتح اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوا ہے، ٹی20 ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 23 اکتوبر کو میلبرن میں کھیلے گی۔