کراچی میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں خرم شیر زمان کا مختلف کیمپس کا دورہ

صرف کراچی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں اکثریت نشستیں پی ٹی آئی کی ہوں گی، پی ٹی آئی رہنما


ویب ڈیسک October 16, 2022
(فوٹو: فائل)

کراچی میں 2 قومی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخاب کے سلسلے میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان نے ملیر میں مختلف کیمپس کا دورہ کیا۔

مختلف کیمپس کے دورے کے موقع پر خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کیمپس پر عوام کا رش ہے، لوگ عمران خان کی حمایت اور ساتھ دینے کا اعلان کرچکے ہیں۔

مزید پڑھیں؛ قومی اسمبلی کی 8 نشستوں پر ضمنی انتخابات کیلیے پولنگ شروع

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ صرف کراچی نہیں بلکہ پاکستان بھر میں اکثریت نشستیں پی ٹی آئی کی ہوں گی، آج انتخابات میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، کراچی کے عوام پاکستان کی خاطر نکلیں۔

واضح رہے کہ کراچی میں قومی اسمبلی کی نشست این اے 237 اور 239 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں