کسٹمزنے گوداموں سے 24 کروڑ کی اسمگل اشیاضبط کرلیں

چھاپہ مار کارروائیاںسیٹلائٹ ٹائون،ریارت کراسنگ اورکوئٹہ میںکی گئی


Ehtisham Mufti October 16, 2022
سامان میں گٹکا، سگریٹ، خشک دودھ، ٹائرز، کپڑا، سولر پینل شامل ہیں۔ فوٹو: فائل

محکمہ کسٹمز نے مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے اسمگل اشیا برآمد کی ہیں۔

پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کوئٹہ میں سمیع الحق نے کلکٹر کا چارج سنبھالتے ہی نئی خفیہ حکمت عملی کے تحت انسداد اسمگنگ مہم کی تابڑ توڑ کاروائیاں شروع کردی ہیں جس کے تحت انفورسمنٹ سیل کے موبائل اسکواڈز اور کسٹم چیک پوسٹوں پر تعینات عملے کو متحرک کردیا ہے۔

اسسٹنٹ کلکٹر انفورسمنٹ کوئٹہ شفیع اللہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ اس نئی حکمت عملی کے تحت مختلف کارروائیوں میں 24 کروڑ 80لاکھ روپے مالیت کے اسمگل اشیا برآمد کی گئی ہیں، سیٹلائٹ ٹاؤن کوئٹہ کے گودام پر کسٹمز حکام نے چھاپہ مارکر 3 کروڑ روپے کا اسمگل انڈین گٹکا برآمد کیا۔

زیارت کراسنگ میں ایک دوسری کارروائی میں 7 کروڑ روپے اسمگل اشیا برآمد کی گئیں جن میں غیرملکی سگریٹ، خشک دودھ ، چائنا نمک پان پراگ ودیگر اشیا شامل ہیں اسی طرح دالبندین میں حکام کی تیسری کارروائی میں 3کروڑ 48 لاکھ روپے مالیت کے اسمگل شدہ ٹائرز کپڑا اور سولر پینل برآمد کیے گئے۔

انھوں نے بتایا کہ کسٹمز نے مقدمہ درج کرکے مذکورہ تمام اشیا کو ضبط کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔