لاہور میں 750 روپے کی خاطر دکاندار قتل ملزم گرفتار

مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو : ایکسپریس نیوز

لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں 750 روپے کی خاطر دکاندار کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پان کارنر مالک اقبال نے عثمان خان سے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا جس پر اقبال اور عثمان میں ہاتھا پائی ہوگئی، عثمان نے گھونسے مار مار کر اقبال کو جان سے مار دیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے نوٹس لینے پر پولیس نے قتل کے ملزم عثمان خان کو گرفتار کرلیا۔

بائیس سالہ مقتول محمد اقبال نے شیراکوٹ کے علاقہ میں جنرل اسٹور بنا رکھا تھا جبکہ ملزم عثمان خان قریب ہی دکان پر سیلز مین کا کام کرتا تھا، ملزم نے مقتول کے 750 روپے دینے تھے جس کے تقاضے پر ملزم عثمان آپے سے باہر ہوگیا۔

ایس ایچ او شیراکوٹ سید تیمور کے مطابق مقتول کے بھائی شکیل کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ملزم کو حوالات میں بند کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔