شیخ رشید کو سات دن کے اندر لال حویلی خالی کرنے کا حکم

سات روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے اسے خالی کرایا جائے گا، ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر متروکہ وقف املاک
(فوٹو : فائل)(فوٹو : فائل)

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی کی انتظامیہ نے شیخ رشید کو لال حویلی خالی کرنے کا حکم دے دیا اور کہا ہے کہ سات روز میں حویلی خالی نہ ہوئی پولیس کی مدد سے خالی کرائی جائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متروکہ وقف املاک کے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان کی جانب سے یہ نوٹس جاری کیا گیا ہے جس میں شیخ رشید اور ان کے بھائی سے کہا گیا ہے کہ آپ کو پہلے بھی اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا گیا لیکن نہ آپ پیش ہوئے اور نہ حویلی کے بقایا جات ادا کیے اس لیے آپ حویلی کے قبضے سے قانونی طور پر بے دخل ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :حالات بند گلی کی جانب جارہے ہیں 30 اکتوبر تک بہت کچھ واضح ہوجائے گا، شیخ رشید


laal havely noticelaal havely notice


ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے کہا ہے کہ سات روز میں یہ حویلی خالی کردی جائے بصورت دیگر پولیس کی مدد سے اسے خالی کرایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر نے پولیس کو بھی تعاون کے لیے خط لکھ دیا ہے جس میں ان سے 19 اکتوبر کو معاونت طلب کی گئی ہے۔



شیخ رشید نے اس معاملے پر کہا ہے کہ یہ لوگ لال حویلی کے پیچھے پڑے ہیں، قانونی اور آئینی طور پر اس پر ہمارا حق ہے۔
Load Next Story