ٹی20 ورلڈکپ نیدرلینڈز نے یو اے ای کو ہرادیا

سنسنی خیز میچ میں متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی

سنسنی خیز میچ میں متحدہ عرب امارات کو 3 وکٹوں سے شکست ہوئی (فوٹو: کرک انفو)

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دیدی۔

گیلونگ میں کھیلے گئے میچ میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ٹاس جیت کے پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو غلط ثابت ہوا۔ یو اے ای کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر محض 111 رنز بناسکی، محمد وسیم نے 41 رنز کی اننگز کھیلی۔

دیگر بیٹرز میں چراغ سوری 12، کاشف داؤد 15، ورتایا اروند 18، زاور فرید 2، جبکہ کپتان رضوان محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے، نیدرلینڈز کی جانب سے بس ڈی لیڈز نے 3، فریڈ کلاسن 2 جبکہ رولف وین ڈر مروی ایک وکٹ حاصل کرسکے۔


مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ ہی سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست

مختصر ہدف کے تعاقب میں نیدرلینڈز کا آغاز اچھا نہ تھا اوپنر وکرم جیت سنگھ 10، میکس او ڈاؤڈ 23 رنز بناکر جلد وکٹیں گنوا بیٹھے، دیگر بلےبازوں میں بس ڈی لیڈز 14، کولن ایکرمین 17، ٹام کوپر 8، رولف وین ڈر مروی 0 بناکر آؤٹ ہوئے۔ میچ کے اختتامی لمحات میں سکاٹ ایڈورڈز اور ٹِم پرنگل نے ساتویں وکٹ کی شراکت میں 27 رنز بنائے، جس کے باعث ٹیم جتنے میں کامیاب ہوئی۔

یو اے ای کی جانب سے جنید صدیق نے 3، باسل حمید، ظہور خان اور افضل خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں ٹی20 ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو اَپ سیٹ شکست سے دوچار کرتے ہوئے 55 رنز سے شکست دی تھی۔
Load Next Story