ٹی20 ورلڈ کپ شاہین آفریدی وارم اپ میچ کیلیے دستیاب ہوں گے

پیر کو انگلینڈ کے خلاف وارم میچ کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا پریکٹس میچ بدھ کو افغانستان سے ہوگا


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو : رائٹرز

فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کیلئے آسٹریلیا میں قومی ٹیم کو جوائن کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دونوں کھلاڑی انگلینڈ سے آسٹریلیا کے شہر برسبین پہنچے اور قومی اسکواڈ کو جوائن کیا تاہم فخر زمان ایک اور ری ہیب میں حصّہ لیں گے اور پریکٹس جاری رکھیں گے۔

دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی پاکستانی ٹیم کےلیے انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان انجری کی ری ہیب کے لیے انگلینڈ میں موجود تھے۔

پیر کو انگلینڈ کیخلاف وارم اپ میچ میں آسٹریلوی کنڈیشنز میں تیاریوں کی جانچ کا موقع ملے گا جب کہ دوسرا پریکٹس میچ بدھ کو افغانستان سے ہوگا۔

قومی اسکواڈ 20 اکتوبر کو برسبین سے میلبرن پہنچ کر ورلڈکپ میں پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کیخلاف کھیلے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔