حکومت کو 9 ماہ گزر گئے چیئرمین ایچ ای سی تعینات نہ ہوسکا

قائم مقام چیئرمین کی ملازمت میں پھر توسیع کردی گئی،امیدواروں کے انٹرویوز بھی نہ ہوسکے


Abid Hussain March 24, 2014
قائم مقام چیئرمین کی ملازمت میں پھر توسیع کردی گئی،امیدواروں کے انٹرویوز بھی نہ ہوسکے. فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ن) کے فروغ تعلیم کے بلندوبانگ دعوے دھرے رہ گئے،کئی ماہ گزرنے کے با وجودمستقل چیئرمین ایچ ای سی، وفاقی ڈکشنری بورڈ اور کئی جامعات اپنے مستقل سربراہان سے محروم ہیں تاحال اہم ریگولیٹری وتعلیمی ادارے اپنے مستقل سربراہان کی تقرری کے منتظر ہیں ان میں 150سے زائدجامعات کے نظم ونسق سنبھالنے والاادارہ ایچ ای سی بھی اگست 2013ء سے اب تک اپنے مستقل چیئرمین سے محروم ہے۔

حکومت دوبارعدالتوں کے فیصلوںکی توہین کرچکی ہے،پہلی بارسابق چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹرعطاء الرحمان کی جانب سے دائررٹ پراسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے دی جانیوالی 12فروری 2014ء اورسپریم کورٹ کی 20مارچ 2014ء کی ڈیڈلائن کے باوجود مستقل چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری عمل میں نہ لاسکی،دوسری جانب وزارت تعلیم وتربیت نے عدالتی احکامات،یقین دہانیوں اورایچ ای سی ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایچ ای سی کے عارضی چیئرمین امتیاز گیلانی کی90 روزہ مدت ختم ہوجانے کے با وجودایک دفعہ پھرمدت ملازمت میں تاحکم ثانی توسیع کردی جبکہ 18اور 19مارچ کوانٹرویوبھی ملتوی کردیئے گئے جس سے وفاقی حکومت کی جانب سے مستقل چیئرمین ایچ ای سی کی تقرری کے ارادوںکے حوالے سے علمی حلقوں میں مزید شکو ک وشبہات نے جنم لیناشروع کردیااورتاحال نئے چیئرمین کی تقرری کیلئے نہ توسرچ کمیٹی نے کوئی اجلاس طلب کیانہ ہی انٹرویوزکیلئے نئی تاریخ کااعلان کیاہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں