کراچی میں سمندری ہوائیں مزید کئی روز تک بند رہنے کا امکان

صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے


ویب ڈیسک October 16, 2022
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات نے کراچی میں سمندری ہوائیں مزید کئی روز تک مختصر دورانیے کیلئے بند رہنے کا امکان ظاہر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں سمندری ہوائیں مزید کئی روز تک مختصر دورانیے کے لیے بند رہنے کا امکان ہے، دن کے وقت گرمی برقرار رہے گی، اتوار کو پارہ 38 ڈگری سے تجاوز کرگیا اور نمی کا تناسب بڑھنے کے سبب لو کے تھپیڑے چلے۔

اتوار کو سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں غیرفعال ہونے اور بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے باعث موسم گرم رہا، دن کے وقت تیز دھوپ رہی جب کہ لو کے تھپیڑے چلے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور نمی کا تناسب 79 فیصد بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے زیادہ محسوس کی گئی۔

محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران شہر میں سمندر کی ہوائیں دوپہر کے وقت بدستور بند رہیں گی، اس دوران پارہ 36 سے 38 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے، صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم و خشک رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں