آئی ایم ایف آج پاکستان کیلیے 55 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کا فیصلہ کریگا

ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کاجائزہ لیا جائیگا، ذرائع وزارت خزانہ


این این آئی March 24, 2014
ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کاجائزہ لیا جائیگا، ذرائع وزارت خزانہ فوٹو: فائل

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج واشنگٹن میں ہوگا جس میں پاکستان کوپچپن کروڑ ڈالرکی تیسری قسط کی منظوری دیئے جانیکا امکان ہے۔

منظوری کے بعد فنڈرواں ماہ کے آخرتک پاکستان کوملنے کی توقع ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کی تیسری سہ ماہی کی معاشی کارکردگی کاجائزہ لیا جائیگا جبکہ نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے معاملے پر تبادلہ خیال کا بھی امکان ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر اورڈالرکی قدرمیں کمی کے اثرات پربریفنگ بھی دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں